اسلام آباراولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہےسیکورٹی فورسز کی تازہ ترین کارروائی میں 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 50 گھروں کی تلاشی بھی لی گئی ہے
سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سرچ اپریشن جاری ہے۔اسلام آباد کے علاقے ترنول ،شہزاد ٹاون میں پولیس کی تازہ ترین کارروائی میں 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔دوسری طرف راولپندی پولیس نے پیرودہائی کے علاے میں سرچ آپریشن کیا جس میں 50 گھرون کی تلاشی لی گئی اور قریبا ایک سو افراد کو چیک بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد مین سے زیادہ تر اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے ہیں۔مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے تامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے