برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں خواتین شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے مغربی یورپ سے شام اور عراق جا چکی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک ڈائیلاگ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی ممالک سے ساڑھے پانچ سو سے زائد خواتین اب تک عراق اور شام میں داعش میں شامل ہونے کےلیے جاچکی ہیںرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے اکثرخواتین کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ وہ کتنا بڑا خطرہ مول لے رہی ہیں۔ یہ خواتین نہیں جانتی کہ وہ گرفتار ہو سکتی ہیں یا ہلاک ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین کو خطرے کا اندازہ نہ ہونے کے باعث ان میں بڑی تعداد واپس نہیں لوٹ پائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین جہادیوں کی واپسی سے برطانیہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔