بارش نے مزہ کرکرا کردیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا 1 روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل نیپئر میں تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہوگئی،،،، مپائرز نے ساڑھے سات بجے گرائونڈ کا معائنہ کیا، آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ساڑھے آٹھ بجے پچ کے دوبارہ معائنہ کیا گیا، تاہم ساڑھے دس بجے آخری معائنے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا گیا۔۔۔۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں نہیں آئے ہیں،،، ویلنگٹن میں سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے اتوار کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا