راولپنڈی اسلام آبادمیں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد14 ہو گئی

سوائن فلوکے تدارک کے لئے جڑواں شہروں میں بارہ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، لیکن دس دن گزرنے کے باوجود ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا۔ راولپنڈی میں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعدادچودہ ہو گئی، گزشتہ دنوں راولپنڈی کے نجی اسپتال میں سوائن فلو کا ایک مریض سیدحسن جان کی بازی ہار گیا،اب تک اس مرض کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد چوہدہ ہوگئی، پنجاب میں سوائن فلو کے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد ایک سودس اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سترتک پہنچ گئی ہے،حکومت کی طرف سے مرض کی روک تھام کے لیے اقدامات کے دعوؤں اور سرکاریہ ہسپتالوں میں خصوصی سوائن فلو وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں