اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد نے یمن میں منظم انداز میں وسیع پیمانے پر عام شہریوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا
اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل کے مطابق یمن میں گزشتہ نو ماہ کے دوران جنگی حربے کے طور پر جان بوجھ کر عام شہریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے،،، مارچ میں شروع ہونے والے تنازع کے دوران اٹھاون سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد نے یمن میں منظم انداز میں وسیع پیمانے پر عام شہریوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کے پینل نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی ایک سو انیس فضائی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھیں جن میں زیادہ تر میں شہریوں کو ہدف بنایا گیا۔