سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر پیش رفت ہوئی ہے ۔سمارٹ میٹک سسٹم سے آن کال ووٹنگ کرائی جاسکتی ہے:پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس عارف علوی کی صدارت میں ہوا۔ جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں عارف علوی کا کہنا تھا سمارٹ میٹک کمپنی کے عہدیداروں نے بتایا کہ کال کے ذریعے سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ ووٹرزکو پولنگ سے پہلے اپنی رجسٹریشن ائرپورٹس یا سفارت خانوں میں کرانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چالیس روز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ٹینڈر جاری کرے گا۔ اسی سال ای وی ایم کا تجربہ کیا جائےگا اور اس تجربہ کے بعد عام انتخابات میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائےگا ۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں آن کال ووٹنگ کا استعمال کیا جائےگا۔