بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان میں پاکستانی سرحد کے قریب بمباری کے حوالے سے اپنے مشن سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں:دفتر خارجہ
وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کا آغاز سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے لئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ راجھستان میں بھارتی فضائیہ کی پاکستانی سرحد کے قریب بمباری کے حوالےسے بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے دونوں ممالک رابطہ میں ہیں تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ہوا اور نہ ہی ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی صرف دنیا کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں جبکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی دنیا بھر نے تعریف کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ کیمرہ مین محمد فرید کے ساتھ انور عباس، وقت نیوز اسلام آباد۔