پاکستان مالديپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سپيشل اسسٹنس پروگرام کے تحت مالديپ کی امداد جاری رکھيں گے۔ نوازشريف

اسلام آباد ميں وزيراعظم نوازشريف سے مالديپ کی وزيرخارجہ دنيا ممنون نے ملاقات کی،،، اس موقع پر وزيراعظم نے کہا کہ پاکستان مالديپ کیساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہميت ديتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان ديرينہ تعلقات قائم ہيں۔ نوازشریف نے دنیا ممنون کو جنوبی ايشيا کے لئے جاری سپيشل اسسٹنس پروگرام کے تحت مالديپ کی مدد جاری رکھنے کی يقين دہانی بھی کرائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ميں جاری آپريشن ضرب عضب سےمثبت نتائج حاصل ہورہے ہيں۔ اس موقع پر مالديپ کی وزير خارجہ نے وزيراعظم کے تعاون پر شکريہ ادا کيا اور صدر کی جانب سے انہیں دورہ مالدیپ کی دعوت بھی دی۔