افریقا میں گینڈوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا,جنوبی افریقا کے جنگلات میں ایک ننھے گینڈے کے بچے کو بچایا گیا

اٹکیلیاں کرتے یہ گینڈے کا بچہ جنوبی افریقا کے جنگل میں پیدا ہوا تاہم اس کی ماں نے اسے چھوڑ دیا جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے اسے بچایا ، جبکہ اب اس کی پرورش بھی انسان ہی کر رہے ہیں ، جس کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا، گینڈے کا یہ بچہ ایک ماہ سے بھی چھوٹا ہے، افریقا میں گزشتہ دہائی میں افریقی گینڈے کا بہت بڑے پیمانے پر شکار ہوا، جس کے بعد اس کی نسل خاتمے کے قریب پہنچ گئی تھی ، جس کے بعد ہنگامی طور پر اسے بچانے کیلئے اقدامات کیے گئے. تازہ ترین سروے کے مطابق افریقا میں گینڈوں کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جبکہ اب ان کی افزائش کیلئے انہیں دیگر ممالک بھی بجھوایا جا رہا ہے