امریکن آئس ہاکی میں فلاڈیلفیا فلئیرز نے واشنگٹن کیپیٹلز کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے چار گولز سے شکست دے دی

امریکن آئس ہاکی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایک میچ کے دوران فلاڈیلفیا فلئیرز اور واشنگٹن کیپیٹلز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا. پہلے دو راؤنڈز میں مقابلہ دو دو گولز سے برابر رہا، تیسرے راؤنڈ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید ایک ایک گول کیا گیا، میچ کا اختتام تین تین گول کی برابری پر ہوا۔ میچ کے اضافی وقت میں فلاڈیلفیا فلئیرز نے ایک گول کر کے میچ تین کے مقابلے چار گولز سے اپنے نام کرلیا، گول کیپر مائیکل نیوورتھ نے ستائیس بار گیند کو جال میں جانے سے بچایا۔