پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کا وائس چانسلر کے خلاف چوتھے روز احتجاج , مجاہد کامران کی مدت میں توسیع کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب یونیورسٹی کے استاتذہ چوتھے روز بھی سراپا احتجاج رہے، احتجاج کے دوران اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ اساتذہ نے وی سی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی
اساتذہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک شخص پر مہربان کیوں ہیں، وی سی کی تعیناتی سے یونیورسٹی تباہی کی طرف جا رہی ہے،اساتذہ کا کہنا تھا کہ مجاہد کامران کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہیگا