سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو چار روز کے لئے بند کر دیا گیا,علاقے میں سرچ آپریشن جاری

چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملتان میں بھی تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ، سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر بہا ءالدین زکریا یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا گیا ، طلباء سے ان کے ہاسٹل خالی کراکے سرچ آپریشن کیا گیا،، جب کہ طالبات سے ان کے ہاسٹل آج خالی کرائے گئے جہاں سرچ آپریشن جاری ہے ، جو آئندہ چند روز جاری رہے گا ، طلباءکا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کو ہر قسم کی شدت پسندی سے پاک کرایا جائے، یونیورسٹی کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ، جبکہ اب یونیورسٹی یکم فروری کو کھولی جائیگی