ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 20ارب 69کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 20ارب پچاس کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے : سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب پچاس کروڑ،اکیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں اٹھارہ کروڑچھہتر لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر اس کمی کے بعد بیس ارب پچاس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر ہوگئے، گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں دس کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کی کمی وقع ہوئی جب کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں آٹھ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر چار ارب،ترانوے کروڑ،چہتھر لاکھ ڈالر سے کم ہوکر چار ارب،پچاسی کروڑ تریپن لاکھ ڈالر ہوگئے