پاکستان میں سونے کی قیمت پچاس روپےکے اضافے سے پینتالیس ہزار سات سو روپے تولہ ہوگئی

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں ایک ہزارایک سو اٹھارہ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ، عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت پچاس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار سات سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سےبڑھ کرانتالیس ہزار ایک سو اکہتر روپے ہوگئی۔