بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر جوتے سے حملہ, جوتا کلب کے رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا

وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار پٹنہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس دوران شرکاء میں موجود کچھ افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی. وزیراعلیٰ نتیش کمار ابھی احتجاجیوں کی بات سن ہی رہے تھے ایک نوجوان نے ان کی جانب جوتا پھینک دیا. اب اسے بہاری وزیراعلیٰ کی خوش قسمتی کہیں یا نوجوان کا غلط نشانہ، نتیش کمار کو جوتا تو نہ لگا البتہ ان کا نام جوتا کلب کے ممبران کی فہرست میں شامل کردیا گیا، پولیس نے حملہ آوور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔