ن لیگ پھرذاتیات کی پٹڑی پرآگئی، پیپلز پارٹی نے مولانا عبدالعزیز پر بات کی تو چوہدری نثار کو برا لگا نون لیگ نے طالبان کی چھتری تلے الیکشن لڑا : مولا بخش چانڈیو
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مولا بخش چانڈیو نے چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا۔بولے چودھری نثاراس دن پریشان ہوتے ہیں جس دن نوازشریف پریشان نہیں ہوتے۔ وزیر داخلہ مہینوں وریر اعظم سے ناراض رہتے ہیں ۔اور دیگر وزرا سے ہاتھ تک نہیں ملاتے ۔ ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثار نے پھر جھوٹ بولا کہ وزیر اعظم نے انہیں سندھ جانے کا نہ کہا اسحاق ڈار اور چوہدری فواد سے پوچھیں کہ میٹنگ میں کیا بات ہوئی. ۔مولا بخش نے کہا رینجرز اختیارات کے معاملات کو چوہدری نثار نے الجھایا. انہوں نے کہا کوئی بڑا واقعہ ہو تو چوہدری نثار غائب ہوجاتے ہیں۔ابھی تو وہ صحت مند ہوئے ہیں۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ نون لیگ نے طالبان کی چھتری تلے الیکشن لڑا۔انتخابات میں دہشتگردوں کو امیدوار بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے مولانا عبدالعزیز پر بات کی تو چوہدری نثار کو برا لگا. مولا بخش کا کہنا تھا سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں لیکن وزیر داخلہ اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ان سے درخواست ہے اسے سیاسی معاملہ مت بنائیں. ان کا کہنا تھا آصف زرداری کے کہنے پر ذاتیات کو بھلا دیا لیکن نون لیگ پھر اس پٹری پر چل پڑی ہے۔ میاں صاحب نے جمہوریت کی قدر نہ کی تو نقصان انہیں ہی ہوگا. پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جنرل کیانی نے آپریشن سے انکار کیا۔بیت اللہ محسود کے مرنے پر چوہدری نثار کے چہرے پر جو کرب تھا وہ کوئی نہیں بھول سکتا۔