سیاسی فائدہ اٹھانا ثابت کردیں تو سیاست کو خیرباد کہ دیں گے, وزیر اعظم کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں,الزامات کا جواب نہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے : خورشید شاہ

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے چوہدری نثار کے تمام الزامات کا جواب دیا،،بولے لگتا ہے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ چوہدری نثار کیلئے اینٹی بائیوٹک ثابت ہوا ہے ، ایسا کیا کہ دیا کہ وہ تلملا اٹھے ،،صرف سانحہ پشاور اور سانحہ چارسدہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی. انہوں نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو دھرنے اور ایم کیو ایم کے استعفوں کے وقت کرتے، ہم نے حکومت کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچایا، اسی اپوزیشن کی وجہ سے عمران خان پارلیمنٹ میں آئے ،پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی تو ان کے وزرا تھر تھر کانپ رہے تھے ، اس طرح کے الزامات بیمار ذہن کی عکاسی کرتے ہین ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب حکیم اللہ محسود ہلاک ہوئے تو چوہدری نثار کی آنکھوں میں آنسو تھے . ہمارے دور حکومت میں سوات دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، متاثرین کو تین ماہ میں گھر واپس بھیجا، یہ تو دو سال سے آئی ڈیپیز کو سیٹل نہیں کرسکے، یہ کس منہ سے بات کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آج تک ڈاکٹر عاصم پر بات نہیں کی، وہ جانے اور عدالت جانے لیکن لگتا ہے چوہدری نثار کو عاصم فوبیا ہوگیا ہے ، ان کا کہنا تھا ک ان پر الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں دنیا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے اگر جواب نہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ الزامات کی سیاست نہیں کرتے لیکن لگتا ہے چوہدری نثار اس جنگ کو لمبا کرنا چاہتے ہیں