بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو درپیش پانی کی قلت کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے ریاست کو دریائے سندھ کا پانی دیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ زراعت پر مبنی ریاست ہے اور بہار کے کسانوں کو پانی کی سخت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو جانے والا دریائے سندھ کے پانی کو روک کر پنجاب کی سرزمین کو دیا جائے گا ۔
کشمیر سے بہنے والا سندھ کا پانی پنجاب کو دیا جائے گا۔ نریندر مودی
Jan 28, 2017 | 13:06