کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہیگا۔ سربراہ ایس پی پی

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف کریک ڈاﺅن کی مہم جاری رکھے گی اور ڈیوٹی سے متعلق جرائم کے خلاف مقدمات کا سختی سے جائزہ لے گی ۔ایس پی پی کے پبلک پراسکیوشن ڈویژن کے سربراہ چینگ گاﺅ کنگ نے کہا ہے کہ ایس پی پی مقدمات کے طریقہ کارکو بہتر بنائے گی اور ڈیوٹی سے متعلق جرائم کو زیادہ موثر اور معیاری انداز میں نمٹائے گی ، ایس پی پی بد عنوانی کیخلاف مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور ایسے افسران کی تلاش میں مدد کرے گی جو بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں ، عدالت ان کی جمع کئے ہوئے غیر قانونی اثاثوں کا سراغ لگانے میں بھی اہلکاروں کی مدد کرے گی ، قانونی سسٹم میں بہتر لائی جائے گی اور وہ ملزمان جو اپنے جرم کا اعتراف کرلیتے ہیں ان کے لئے بھی قانون بہتر بنایا جائے گا ،ایس پی پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے فرائض ترقیافتہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ادا کریں ۔