ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ویسٹ لینڈرکا ٹریلر جاری
اینجیلو لوپز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم آنے والے دور کی عکاسی کررہی ہے، جہاں انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ خود انسان ہی بن جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں برینڈن مرفی، جان پراؤڈ اسٹار، کیرول کارڈیناس، ڈیوڈ مورڈن، آرون اسٹیل اسٹرا، جان برناتھ اور پال کلنکو سمیت دیگر اداکار شا مل ہیں۔اسکاٹ ہیلن اور جیم اسکاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 2فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔