انتظار کے والد نے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو ثبوت دکھایا
عمران خان نے انتظار کے والد سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کی ہلاکت کی تعزیت کی اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پچھلے دس سال میں 1200 پولیس اہلکار دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہوئے تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے پولیس ایکٹ پاس کیا ،،اس ایکٹ سے تمام بھرتیاں سیاسی نہیں این ٹی ایس کے زریعے کروائیاس موقع پر انتظار کے والد کا کہناتھا کہ اس مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کرے ان کا کہناتھا کہ میں اپنے بیٹے کے قتل کو قتل خطا ماننے کو تیار نہیں ، ان کا کہناتھا کہ میرا بیٹا معصوم ہے اس موقع پر انتظار کے وکیل کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعے کی تحقیقات شفاف ہوں اور جولوگ بھی اس میں ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے