راؤ انوار کو سندھ حکومت کی پشت پناہی حاصل نہیں, راؤ انوار کیلیے بہتر ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں, صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش کا افتتاح تو کردیا لیکن نمائش میں بد انتظامی کا یہ عالم رہا کہ ہالز میں نہ تو ہیلپ ڈسک اور نہ ہی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلان کرنے کا سسٹم موجود تھا , میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی کے دور حکومت میں ملکی ایکسپورٹ 27 بلین ڈالر تھی جو اب کم ہوکر 17 بلین سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے,ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راو انوار کو سندھ حکومت کی کوئی پروٹیکشن حاصل نہیں اگر پروٹیکشن ہوتی تو ان کے خلاف مقدمات قائم نہ کیے جاتے راو انوا کے لیے بہتر ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں