سرحد پر کشیدگی اور ڈرون حملے اگر نوازشریف کے نہ ہونے سے ہیں تو پھر اسکی تحقیقات ہونا چاہئیں, ڈاکٹر طاہرالقادری
ماڈل ٹاؤن لاہور میں فیڈرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈٓاکٹر طاہر القادری نے دل کی بھڑاس خوب نکالی،، نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں خالی کرسیوں سے بھی خوف آتا ہے، اگر نواز شریف کے وزیراعظم نہ رہنے سے ڈرون حملے اور بارڈر پر صورتحال خراب ہے تو اس کے محرکات کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے،ماڈل ٹاؤن کیس پرڈاکٹر طاہرالقادری نےحکمت عملی کی تبدیلی کااعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، نوازشریف اور شہباز شریف سمیت 14 نامزد ملزموں کو عدالت میں طلب کرانا پہلی ترجیح ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی شہدائے ماڈل ٹاون کیس میں آج بھی ان کے ساتھ ہیں،، انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ کراچی میں راؤ انوار کیس کی طرز پر لاہور پولیس کے افسران کے ظلم کا بھی نوٹس لیا جائے