محکمہ موسمیات نےکراچی میں بارش کی خوشخبری سنا دی
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سنا دی، رواں ہفتے 30 اور 31 جنوری کو شہر میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔