سپریم کورٹ کا اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں نامزد اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے۔ عدالت نے اینکر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی وی کرپشن کیس: شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت مسترد، اینکر عدالت سے فرار یاد رہے کہ شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔