ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل 13 رکنی نگران کمیٹی قائم کر دی گئی.اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل 13 رکنی نگران کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی کی طرف سے ارکان کے طرز عمل کی نگرانی اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ کمیٹی گزشتہ سیشن میں منظور متفقہ قرارداد کے تحت قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کرے گی۔ کمیٹی کے جاری اختیارات کے مطابق قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کو چلانے کی نگرانی کمیٹی کرے گی۔ سات رکنی مینڈیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی پرامن ماحول میں اجلاس کی کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرے گی اور ارکان کے طرز عمل سے متعلق ہاؤس کی طرف سے بھجوائے گئے معاملے کی تحقیق کرے گی۔ ارکان کے خلاف تضحیک آمیز اور غیرپارلیمانی ریمارکس کا نوٹس لے سکے گی۔ کمیٹی ارکان کے استحقاق کے مجروح ہونے کا بھی جائزہ لے سکے گی۔ اس طرح ارکان کے خلاف بھی شکایات کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ تاہم عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات اور میڈیا میں بے بنیاد خبر کی بنیاد پر کمیٹی کو نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہو گا اور کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی جس میں ارکان کے مجموعی طور پر طرز عمل کے بارے میں رپورٹ بھی شامل ہو گی۔ قواعد و ضوابط کے مطابق کمیٹی قائم کرے گی۔ کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری، ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود، خالد حسین مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ محمد اختر مینگل، غوث بخش خان مہر، نوابزادہ شاہ ذین بگٹی اور امیر حیدر خان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔