اوپن مارکیٹ :ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کمی
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کیلئے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے تاہم حکومتی اعلانات کے باوجود بھی اشیائ خردو نوش کی قیمتوں میں کوئی واضح کمی نہیں آ پائی ہے تاہم دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ضرور ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154 روپے 65 پیسے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدرمیں 7 پیسے کمی ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 154 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔