مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے لیا ہے۔ اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے لیا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے قدامات کئے جائیں اس امر کا اظہار انھوں نے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نوشاد سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت قانون سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک معاشی مسائل کا شکار ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں، حکومت کو خستہ حال معیشت ورثے میں ملی جسے بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، اسد قیصر نے کہا کہ قومی مسائل کے حامل معاملات پر قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔سی پیک پاکستان خصوصا گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے راہیں کھلیں گی۔ سیاحت کے اعتبارسے ہمارے شمالی علاقے خصوصا گلگت بلتستان دنیا کی توجہ کا مرکز ہے ۔ سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم علاقائی پسماندگی اور بے روزگاری پر قابو پا سکتے ہیں، اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت نے خطے میں خوف ناک انسانی المیہ جنم لے لیا ہے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے قدامات کرے۔ اس موقع پراسپیکر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں کے فروغ سے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے ۔ قومی اسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین میں راوبط سے قانوں سازی اور تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسپیکر جی بی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔