مشیل اوباما نےگریمی ایوارڈجیت لیا
سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کوان کی آپ بیتی "بی کمنگ" کی آڈیو بک ورژن کے لیےبیسٹ سپوکن ورڈ البم کی کیٹیگری میں گریمی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول مشیل اوباما کوان کی آپ بیتی "بی کمنگ" کی آڈیو بک ورژن کے لیے بیسٹ سپوکن ورڈ البم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا اس ایعارڈ کے بعد یہ اوباما فیملی کی تیسری کامیابی ہے ۔ مشیل اوباماکے ساتھ اس کیٹیگری میں ' ہیئر سپرے' کے ڈائریکٹر جان واٹرز اور بیسٹی بوائز کے مائیکل ڈائمنڈ اور ایڈم ہورووٹز بھی نامزد ہوئے تھے ۔تاہم وہ گریمی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں ۔ مشیل اوباما کی کتاب "بی کمنگ" نومبر2018 میں ریلیزہوئی تھی اور مارچ تک اس کی 10 ملین سے ذائدکاپیاں فروخت ہوئیں ۔گزشتہ سال بیسٹ سپوکن ورڈ البم کا گریمی سابق صدر جمی کارٹر کوان کی کتاب ایمان: سب کے لیے ایک سفر' کے لیے ملا تھا۔