چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی فرمانروا سے ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور پر گفتگو ہوئی۔