عمران خان کی ذات سے کسی کو مسؕلہ نہیں :-فواد چوہدری

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسؕلہ نہیں ہے۔ فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سےالیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں۔