ترقی پر ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی، پی پی 265 سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے، سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔