جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں،فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں جو آنکھیں بند کر کے نا صرف ان کے حق میں فیصلے دے بلکہ مخالف کو سزا قانون کی بجائے کرپٹ شاہی خاندان کی مرضی و منشا کے مطابق سنائے،شاہی خاندان کا بوسیدہ ماضی گواہ ہے انہیں اپنی مرضی کا ریفری اور میدان چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے براڈ شیٹ تحقیقات کا اعلان کیا، بغلیں بجانے والے چیلے، کنیزیں اب گھبراہٹ کا شکار ہیں، جسٹس (ر)عظمت سعید کو براڈشیٹ کمیشن سے الگ ہونے کا مشورہ دینے والی نانی اماں نے پاناما سکینڈل میں سیاہ کرتوت سامنے آنے پر اپنے ابا جی کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا ؟۔