جسٹس عظمت ہی براڈ شیٹ کے سربراہ ہوں گے، وزیراعظم ڈٹ گئے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کے لیے آئینی ترمیم لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا اورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پرغور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سےمتعلق مشاورت کی گئی۔