سعودی عرب میں منفرد فیشن شو

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی طرز کے منفرد فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ فیشن شو میں ماڈلز نے خود کو سر سے پاؤں تک ڈھکتے ہوئے عبایہ زیب تن کر رکھے تھے اور ساتھ ہی ہائی ہیلز بھی پہن رکھی تھیں۔ماڈلز نے کیٹ واک سے حاضرین کے دل جیت لیے۔سعودی عرب میں خواتین کے فیشن شوز کا انعقاد اس لحاظ سے بھی انوکھا ہے کہ وہاں کے قدامت پسند معاشرے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ایک نجی محفل میں سوئمنگ پول کے کنارے منعقدہ اس فیشن میں قریباً چھ ماڈلز نے حصہ لیا۔