امریکہ نے اسلحہ و بارود ،میزائلوں سے بھرا طیارہ یوکرائن پہنچا دیا
واشنگٹن: یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خطرات بڑھنے لگے، امریکا نے فوجی امداد کی تیسری کھیپ یوکرائن بھجوا دی۔ امریکا کی تیسری 50 ملین ڈالر کی کھیپ میں 300 جیولن میزائلوں سے بھرا طیارہ یوکرائن کے دارلحکومت میں لینڈ کر گیا ، اس کھیپ میں گرینیڈ لانچرز، گولہ بارود اور دیگر غیر مہلک ہتھیاروں کے نظام بھی شامل ہیں ۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرائن کو فوجی امداد جاری رہے گی، امریکی فوجی امداد 200 ملین ڈالر کے پیکیج کا حصہ ہے۔جیولین امریکی ساختہ میزائل ہیں جو اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے انفراریڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔