عمران خان آج لاہور آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سائٹ کا دورہ کریں گے ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ بھی وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہے ، عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔