پولیو مہم آج آخری روز
مظفرگڑھ میں پولیو مہم آج آخری روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں 5 روزہ پولیو مہم کے آخری روز 2 لاکھ 76 ہزار بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ تحصیل بھرکی 28 یونین کونسلز میں 572 موبائل ٹیمیں اس پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ممالک ہیں جہاں پر ابھی بھی پولیو وائرس کی تلوار بچوں کے سروں پر منڈلا رہی ہے اور پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے فوری طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔