د ہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان، کیچ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کے حملےسے دس جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اورانتہائی تکلیف دہ ہے، د ہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری رہے گا۔