بھارت نے پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا

بھارت نے پاکستان کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، پی آئی اے نے کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول کی تھی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پاکستان اور بھارت ہندو یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔