پی ایس ایل7: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پچ رپورٹ کے مطابق آج کے میچ کی وکٹ گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے زیادہ خشک ہے اور اس وکٹ کے زیادہ ٹرن ہونے کا امکان ہے۔میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم کو کپتان وہاب ریاض اور افغانستان کے جارح مزاج اوپنر حضرت اللہ زازئی کی خدمات حاصل نہیں ہیں جہاں یہ دونوں ہی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔