وزیراعظم کا ریور راوی اربن پروجیکٹ پر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور :وزیراعظم عمران خان نے ریور راوی اربن پروجیکٹ پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے صوبے کے امور پر بریفنگ دی۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس منصوبے کے آغاز کا بتایا جس کی وزیراعظم نے تعریف کی۔ وزیر اعلی نے مختلف محکموں میں اصلاحات، نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔ عوام دوست منصوبوں سے عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے