ملک کو دہشتگردی سے زیادہ موجودہ حکومت نے نقصان پہنچایا: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ معاشی سیاسی دہشت گرد اور قبضہ گروپ لوگوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں، انکا مسئلہ غریب کو ریلیف نہیں تکلیف دینا اور اپنے کیس ختم کرانا ہے،90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی رل گئی، ڈالر270 کا ہوگیا، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، قوم پیٹ پر پتھر باندھ لے گی، قومی خودمختاری پر سودا نہیں کرے گی، 10 فروری تک آئی ایم ایف سے امداد کی شرائط طے ہونگی، ملک کو آئی ایم ایف کے ذبح خانوں میں ڈالنے کی شرائط بتائی جائیں۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے ذلیل اور رسوا ہونگے اور ہم انکا مقابلہ کریں گے، فتح حق کی ہوگی۔