مریم نواز کے والہانہ استقبال نے ثابت کر دیا قوم کس کے ساتھ ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کال کے بغیر آج عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔ الحمدللہ! آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کےثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے، عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔ توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ہے۔ شکریہ پاکستان !