نادرا نے معلومات کے غائب ہونے کی وجہ سسٹم اپ گریڈیشن کو قرار دیا

عام انتخابات کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو اپنے ووٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے 8300 ہیلپ لائن میسر کی گئی جس کے ذریعے عوام اپنا معلومات حاصل کر ستے ہے لیکن اس دوران یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 8300 کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات سے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات غائب ہے،جس پر نادرا نےوضاحت جاری کی ہے۔نادرا کی جانب سے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر انتخابات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس سہولت کے تحت موصول ہونے والے ایس ایم ایس میں آپ کا ووٹ کہاں اور کس حلقے میں رجسٹرڈ ہے، اس کی معلومات شامل ہیں۔ تاہم، متعدد صارفین نے شکایت کی کہ انہیں موصول ہونے والے پیغام میں ایک اہم تفصیل غائب تھی، جوکہ اس پولنگ اسٹیشن کا نام تھا جہاں جا کر انہیں ووٹ ڈالنا تھا۔ اس معاملے کے حوالے سے نادرا سے رابطہ کیا تو ایک ترجمان نے اعتراف کیا کہ دعوے درست ہیں اور پیغامات میں واقعی معلومات غائب ہیں۔نادرا نے اس کوتاہی کی وجہ ’سسٹم اپ گریڈیشن‘ کو قرار دیا جو حال ہی میں ہوا تھا۔تاہم، اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ 29 جنوری سے پولنگ اسٹیشنز کے نام پیغامات میں آنا شروع ہو جائیں گے۔یہ تفصیل بہت اہم ہے کیونکہ ووٹنگ لسٹیں ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے بنائی جاتی ہیں اور ووٹرز کے پاس صرف ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے جہاں ان کا بیلٹ ڈالا جا سکتا ہے.