میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں دیکھ کر جاؤں گا: انور مقصود
نامور دانشور اور مصنف انور مقصود نے قوم کو پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کی خبر ہے، پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں، موسم کیسا بھی ہو آپ کو گھر سے نکلنا ہے۔ انور مقصود نے کہا کہ 8 فروری کو ووٹ کے لیے ضرور نکلیں، جس کو دل چاہے ووٹ دیں، چھٹی کا دن ہے گھر نہ بیٹھیں، چھٹی کا دن ہے سب گھر سے نکلیں۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں کہ دیکھ کر جاؤں، 8 فروری کو ہر گھر سے آپ کے ساتھ انور مقصود نکلے گا۔ گھر سے نکلیں ووٹ ڈالیں۔