سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس ستائیس رمضان کو مکہ المکرمہ میں طلب کرلیا
جدہ میں اوآئی سی کے سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہونے والے اسلامی ممالک کی تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں مسلم ممالک کو درپیش مسائل پر بات کی جائے گی،چھبیس اور ستائیس رمضان کو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ہونے والے اس اجلاس میں ستاون اسلامی ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری بھی شامل ہیں،