بعض حلقے جمہوریت کا سہارا ملنے پرآئین شکنی کی روایات برقراررکھنا چاہتے ہیں. جسٹس مشیرعالم
کراچی بارمیں ایڈووکیسی ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے اپنی مرضی اورمنشا کی حکومت چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین نے عدلیہ کوبنیادی انسانی حقوق کے لیے کردارادا کرنے کا اختیاردیا ہے اورقانون کی حکمرانی کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ ٹریننگ پروگرام کے خلاف وکلا کی جانب سے نعرے بازی پر چیف جسٹس نے کہا کہ نعروں کے بجائے وکلا اس سے بہترٹریننگ پروگرام لائیں توان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔