ہیپاٹائیٹس سے بچاؤ کے عالمی دن پرلاہورمیں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
محکمہ صحت کے زیراہتمام کوپرروڈ پرواقع ڈی جی ہیتلھ کے دفترسے شروع ہونیوالی واک کی قیادت وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب اوربڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی آگاہی واک میں شرکت کی ۔ واک کے شرکا نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر مہلک مرض سے بچاؤ اوراس کے خاتمے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت مہلک مرض کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدم کررہی ہے۔