ہوابازی کے بعد طب کے شعبہ میں غلطیوں کی نشاندہی کی حوصلہ افزائی
ہوا بازی اور طب دو ایسے شعبے ہیں جہاں اس طرح کی ترتیب جونیئرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے کہ وہ اپنے باس کے خلاف کوئی بات کہیں۔ ہوابازی کے شعبے میں ہر سطح کے اہلکار کی غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اب طب میں بھی اس طریقے کو اپنایا جارہا ہے۔ ہر میدان میں باس سے غلطی ہوسکتی ہے جبکہ جونیئر سٹاف کو ہمیشہ اپنے باس کی غلطیوں کی نشاندہی کرنے میں پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے لیکن بعض شعبے ایسے ہیں جن میں ایسا نہ کرنے سے جان جانے کا خطرہ رہتا ہے۔